حج کے فرائض، واجبات

حج کے فرائض، واجبات کتنے اور کون کون سے ہیں ؟

Author: Sir Ghulam Mustafa | Date: 17 May 2026

حج کے فرائض:

بنیادی طور پر حج کے فرائض تین ہیں:

1- احرام

2- وقوف عرفہ

3- طواف زیارة


حج کے فرائض، واجبات

حج کے فرائض، واجبات کتنے اور کون کون سے ہیں ؟

مگر دیگر فقہی کتابوں میں حج کے سات فرائض مذکور ہیں:

مثلا:

احرام ، وقوف عرفہ، طواف زیارة، نیت، ترتیب مناسک، ہر فرض کو اس کے وقت پر ادا کرنا اور مکان: یعنی وقوف میدان عرفات میں اور طواف مسجد حرام میں ہونا۔

حج کے واجبات چھبیس ہیں:

1-  میقات سے احرام باندھنا ۔

2 -  صفا و مروہ کے درمیان دوڑنا،

3- سعی کو صفا سے شروع کرنا اور مروہ پرختم کرنا ، اس کے برعکس صورت میں سعی کا اعادہ کیا جائے گا

4- اگر عذر نہ ہو تو پیدل سفر کرنا۔

5-  دن میں وقوف کیا تو غروب آفتاب تک ہو خواہ نصف النہار کے پہلے شروع کیا ہو یا اس کے بعد اور اگر رات کو وقوف کیا تو اس کے لیے کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

6-  وقوف میں رات کا کچھ حصہ شامل ہونا۔

7-  مزدلفہ میں قیام۔

8-  نماز مغرب اور نماز عشاء دونوں نماز عشاء کے وقت مزدلفہ میں ادا کرنا۔ تینوں جمروں کو دسویں، گیارھویں اور بارھویں تواریخ میں کنکریاں مارنا۔

9-  جمرہ عقبہ کی رمی پہلے دن حلق سے پہلے ہونا۔

10-  ہر روز کی رمی اسی دن ہونا۔

11- سر منڈوانا یا بال ترشوانا۔

12- سر منڈوانے کا عمل ایام نحر اور حرم شریف میں ہونا۔

13- حج قران اور حج تمتع کرنے والے کا قربانی کرنا۔

14- اس قربانی کا ایام نحر اور حرم میں ہونا۔

15- طواف افاضہ کا اکثر حصہ ایام نحر میں ہونا۔

16- طواف کا حطیم کے باہر سے ہونا۔

17- طواف دائیں طرف سے کرنا۔

18- عذر نہ ہونے کی صورت میں پیدل طواف کرنا۔

19-  طواف کرتے وقت نجاست حکمیہ سے پاک ہونا (یعنی جنابت و حیض اور نفاس وغیرہ۔

20- ستر چھپا کر طواف کرنا۔

21- طواف کے اختتام پر دو رکعت نماز ادا کرنا۔

22- کنکریاں مارنے ، قربانی کرنے ہر منڈوانے اور طواف کرنے میں ترتیب قائم رکھنا۔

23- طواف صدر (یعنی ان لوگوں کے لیے جو لوگ میقات سے باہر رہنے والے ہیں )

24- وقوف عرفہ کے بعد سر منڈوانے تک مجامعت نہ کرنا۔

25- ممنوعات احرام مثلاً سلا ہوا کپڑا زیب تن نہ  کرنا ۔

26-  منہ یا سر چھپانے سے احتراز کرنا۔

(شرح مسند امام اعظم، علامہ محمد یاسین قصوری، کتاب الحج، 491 )

Post a Comment

0 Comments