تبادلہ رکوانے کے لیے ہدایات اور مجرب عمل:
یہ ایک حقیقت ہے کہ جب کسی ملازم کا دوران
ملازمت ایک جگہ سے دوسری جگہ تبادلے کا حکم جاری ہوجاۓ تو اس ملازم کے لیے یہ لمحہ
بہت کٹھن ہوتا ہے۔ کبھی تو اس کی ردخواست گزاری پر تبادلہ روک دیا جاتا ہے اور
کبھی کسی قسم کی کوئی چارہ جوئی کام نہیں آتی اور اسے اس مشکل سے گزرنا پڑتا ہے۔
یہاں تبادلہ رکوانے کے لیے ایک روحانی عمل
بتایا جاۓ گا جو شخص کسی ایسی پریشانی میں مبتلاء ہو جاۓ اور کوئی چارہ جوئی یا
کوئی سفارش کام نہ آۓ تو وہ شخص حضورِ قلب سے اور صدقِ یقین سے اس وظیفہ کو پڑھے ،
ان شاء الله اللہ کی بارگاہ امید ہے کہ اس شخص کے بہتر اسباب مہیا ہوسکتے ہیں اور
اس کی تبادلہ والی مشکل بھی حل ہوسکتی ہے۔
وظیفہ:
ایسے خواتین و حضرات جو اپنے ٹرانسفر (تبادلہ)
کی وجہ سے پریشان ہوں اور اپنا تبادلہ رکوانا چاہتے ہوں لیکن کوئی وسیلہ نہ بن رہا
ہو تو ایسے حضرات درج ذیل اسماء الحسنی بلا ناغہ 21 دن بعد از نماز فجر پڑھیں، ان
شاءالله ٹرانسفر رک جاۓ گا۔
یَا قَادِرُ، یَا مُق٘تَدِرُ، یَا عَزِی٘زُ،
یَا عَلِیمُ، یَا عَلِیُّ، یَا عَظِی٘مُ
(ابو احمد قادری ،کنزالعلوم اکیڈمی، چکوال)
مندرجہ بالا اسماء الہی کے معانی:
یَا قَادِرُ : با اختیار ہونا، دبدبے والا،
اور طاقت والا
یَا مُق٘تَدِرُ : اقتدار رکھنے والا، بڑی
قدرت والا
یَا عَزِی٘زُ : غالب
یَا عَلِیمُ : بہت زیادہ جاننے والا
یَا عَلِیُّ : بلند و بالا
یَا عَظِی٘مُ : بہت عظمت و بزرگی والا
تبادلہ (ٹرانسفر) میں پیش آنے والے مسائل:
دورانِ ملازمت تبادلہ میں بہت سے مسائل درپیش
ہوتے ہیں جن میں سے چند اہم یہ ہیں:
1 رہائش کا مسئلہ:
کسی بھی ملازم کے لیے اچھی رہایش بہت اہم ہے
اور اپنی ذاتی رہائش کا ہونا یہ کسی نعت سے کم نہیں، اور کسی بھی ملازم کے لیے ذہنی،
قلبی اور جسمانی آرام بہت ضروری ہوتا ہے اور یہ رہائش کے علاوہ کسی دوسری جگہ بہت
کم میسر آتا ہے۔ اس لیے اگر تبادلہ ہو کر کسی دوسری جگہ منتقل ہوجانا پڑے تو اس
میں سب سے پہلے رہائش کی ہی فکر لاحق ہوتی ہے۔
2 سفر اور فاصلہ:
اگر جاۓ ملازمت رہائش سے دور ہو تو بھی یہ
ایک پریشان کن مرحلہ ہے۔ اگر روزانہ معمول سے ہٹ کر زیادہ سفر کرنا پڑے تو اس
اثرات بھی کچھ اچھے نہیں ہوتے۔
مثلا:
جسمانی اور ذہنی تھکن
وقت کا ضیاع
مالی دباؤ (سفر کے اخراجات: کرایہ، پیٹرول،
یا گاڑی کی مرمت وغیرہ)
صحت کے مسائل
غیر متوقع حالات کا سامنا (اسی جام، موسم کی وجوہات وغیرہ)
3- خاندانی مسائل:
تبادلہ ہو جانے سے بہت سے خاندانی مسائل پیدا
ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر:
بیوی بچوں اور والدین سے دور ہوجانا۔ اور
جدائی ذہنی دباؤ اور جذباتی کمزوری کا سبب ہو سکتی ہے۔
بچوں کی تعلیم و تربیت میں خلل۔
والدین یا خاندان کے بزرگوں کی دیکھ بھال میں
کمی۔
ازدواجی تعلقات کا متاثر ہونا۔
4- سماجی اور معاشرتی ماحول:
اسی طرح تبادلہ کے وقت بہت سے سماجی اور
معاشرتی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
مثلا:
نئے ماحول سے ہم آہنگی پیدا کرنے میں مشکلات (زبان،
ثقافت، روایات)
سماجی تعلقات کا نہ ہونا (دوست، محلہ داری، رشتہ
داروں سے دوری وغیرہ)
آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر کسی کو عزت
والا، حلال رزق اور باعزت ذریعۂ معاش عطا فرماۓ۔
اگر کسی کو ٹرانسفر والی پریشانی لاحق ہو تو
وہ مذکورہ بالا وظیفہ کرے۔
0 Comments