Chicken Road گیم کی حقیقت کیا ہے؟

 Chicken Road گیم کی حقیقت کیا ہے؟

 "crash-style"  یا ملٹی پلائر گیم (ضرب) ہے جس میں آپ ایک مرغی کو سڑک پار کراتے ہیں، جبکہ ہر قدم پر کثیر ضرب (بیلنس) بڑھتا رہتا ہے۔ لیکن اگر مرغی ٹریفک کی زد میں آ جائے، تو گیم اسی وقت ختم ہوجاتا ہے۔

اس گیم کو پاکستان میں "InOut Games" نامی ڈیویلپر نے متعارف کروایا ہے اور یہاں اسے رئیل منی جوا (gambling) کی طرز پر کھیلا جاتا ہے۔ یعنی آپ پیسے لگاتے ہیں، اور وقت پرکیش آوٹ نہ کریں تو آپ ہار جاتے ہیں۔
Chicken Road گیم کی حقیقت کیا ہے؟
 Chicken Road گیم کی حقیقت کیا ہے؟ 

مقبولیت کا سبب

1- پاکستان میں ٹک ٹاک پر اس گیم کے بارے بہت سی پوسٹیں اپلوڈ ہو چکی ہیں، جو اس کی بڑھتی ہوئی شہرت کی عکاسی کرتے ہیں۔

2- کچھ ویب سائٹس اس کو "پاکستان کی سب سے پسندیدہ جو crash-style  گیم" قرار دے رہی ہیں، جہاں آپ آسانی سے جوا لگا سکتے ہیں، اور مختلف آن لائن کیسینوز میں Real Money کے طور پر کھیل سکتے ہیں۔ 

گیم کی حقیقت اور اس کا کام کرنے کا طریقہ

اس گیم کا اصل نام: "Chicken Road" یا "Chicken Road Crossing" — بعض لوگ اسے اپنے دیسی انداز میں "Roar Chikan" لکھتے اور بولتے ہیں۔

گیم کا آئیڈیا: اسکرین پر ایک مرغی سڑک پار کرتی ہے، ساتھ ساتھ "Multiplier"  بیلنس یعنی گنا بڑھتا جاتا ہے۔

پیمنٹ آؤٹ سسٹم:

جتنی دیر میں آپ مرغی کو آگے جانے دیتے ہیں، پلیئر کا بیلنس اتنا زیادہ ملٹی پلائر ہوتا جاتا ہے۔

اگر پلیئر وقت پر "کیش آؤٹ" کے لیے بٹن نہ دبائیں اور مرغی گاڑی کے نیچے آ کر مر جائے، تو آپ کا سارا بیلنس (پیسہ) صفر پوائنٹ ہو جاتا ہے۔

گیم کی قسم :  یہ کوئی عام گیم نہیں ہے، بلکہ یہ: Crash-style Betting Game  ہے، جو آن لائن جوئے کے زمرے میں آتی ہے۔ جیسے کے اوپر بتایا گیا ھے۔ 

پاکستان میں مشہور ہونے کی وجوہات:

  • TikTok & Reels  پر وائرل شارٹ ویڈیوز کچھ لوگ اس سے "آسان پیسہ" بنانے کے دعوے کرتے ہیں۔ اور اس سے عام لالچ میں آجاتے ہیں
  • ایپ یا ویب ورژن میں آسانی سے رجسٹریشن آن ہو جاتی ہے اور موبائل بینکنگ سے رقم نکلوانے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

اس کے خطرات اور نقصانات

  1. جوا: یہ سٹہ بازی ہے، پاکستان میں قانونی طور پر یہ ایک جرم ہے اور غیر قانونی عمل ہے۔
  2. نشہ: ایک بار جیتنے کے بعد بار بار کھیلنے کا دل چاہتا ہے، جس کی وجہ سے نفع کم اور نقصان کا زیادہ خدشہ ہے اور پیسہ ضائع ہو سکتا ہے
  3. فراڈ: کچھ سائٹس جیتی جانے والی رقم ادا نہیں کرتی۔
  4. کوئی گارنٹی نہیں: Multiplier کسی بھی وقت رک سکتا اور ختم ہوسکتا ہے۔ یہ ساراقسمت  "Luck" پر ہے۔

نتیجہ:

Chicken Road  یا Chicken Road Crossing) ، جو حقیقتاً ایک گیم ہے۔ لیکن یہ تفریحی گیم کے بجائے اصل میں یہ ایک منی جوا ہے، جس میں خطرہ اور انعام دونوں شامل ہیں۔ اس لیے اس کو کھیلنے سے پہلے اس کے بارے ضرور جاننے کی کوشش کریں کہ یہ ہمارے لیے دینی اور دنیاوی لحاظ سے ٹھیک نہیں ہے۔

"جوا" کو اسلام میں سختی سے منع کیا گیا ہے۔ اور یہ حرام ہے۔

چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے:

یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِؕ-قُلْ فِیْهِمَاۤ اِثْمٌ كَبِیْرٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ٘-وَ اِثْمُهُمَاۤ اَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَاؕ (پ2،البقرۃ:219)

ترجمہ:

 ”تم سے شراب اور جوئے کے بارے پوچھتے ہیں تم فرمادو کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کا کچھ دنیوی نفع بھی اور ان کا گناہ ان کے نفع سے بڑا ہے"۔

حدیث مبارکہ میں جوئے کی ممانعت:

جس نے نَردشَیرسے جُوا کھیلا تو گویا اُس نے اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت اور خون میں ڈبویا۔(ابنِ ماجہ،ج4، ص231،حدیث:3763)

(ماہ نامہ فیضان مدینہ، جوا، محمد آصف عطاری مدنی، اپریل 2017)

Post a Comment

0 Comments