کھمبی کی فضیلت اور فوائد

کھمبی کی فضیلت اور فوائد

ذکر کردہ اہم نکات:

1.      کھمبی کا تعارف

2.      کھمبی کی اقسام

3.      طریقہ استعمال

4.      کھمبی کے فوائد

5.      کھنبی میں شفاء ہونے کی وجہ

کھمبی کی فضیلت حدیث کی روشنی میں:

أَبُو حَنِيفَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَمْرِو الْجُرَشِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّی عَلَیہِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ مِنَ الْمَنِ الْكَمْأَةُ، وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ۔

ترجمہ:

"حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالی عنہ کا بیان ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھنبی مَنّ (من و سلویٰ آسمانی کھانا) کا حصہ ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفاء ہے"۔ (مسند امام اعظم) 

کھمبی کی فضیلت اور فوائد
کھمبی میں شفاء ہے

1- کھمبی کا تعارف:

کھمبی ایک بغیر تنا اور بغیر پتوں کے سفید رنگ کا خودار پودا ہے جو موسم گرما میں بارانی علاقہ میں از خود زمین سے پیدا ہوتا ہے اور یہ پودا کم از کم تین انچ اور زیادہ سے زیادہ سات یا آٹھ تک ہوتا ہے۔

2- کھمبی کی اقسام:

کھنبی کی رنگ کے اعتبار سے تین ۳ اقسام  ہیں، اور بناوٹ کے اعتبار سے دو اقسام ہیں:

رنگ کے اعتبار سے:

سیاہ،

سرخی مائل سفید،

اور خالص سفید،

بناوٹ کے اعتبار سے:

ایک چھتری نما ہوتی ہے۔

 اور ایک مولی کی شکل میں ہوتی ہے۔

نوٹ:

 یہاں دوسری قسم کی کھنبی مراد ہے جو مولی کی طرح ہوتی یا مزید آسان  کریں تو اس کی بناوٹ مرغ کی ران کی طرح ہوتی ہے۔ یعنی جو استعمال کی جاتی ہے اور حدیث سے مراد ہے،  وہ یہ دوسری قسم ہے جو لمبی مولی کی طرح یا مرغ کی ران کی طرح ہو اور خالص سفید ہو۔

باقی سیاہ ، سرخی مائل سفید، اور چھتری کی طرح کھمبی استعمال نہیں کی جاسکتی۔

3- طریقہ استعمال:

زیادہ تر اس کا سالن ہی تیار کیا جاتا جولذیذ ہوتا ہے۔ اور اس کو چکن کے سالن کی ہی طرح تیار کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ کھمبی کی بھنائی کر کے آپ گھریلو فاسٹ فوڈ (سینڈوچ، برگر، سلائس وغیرہ) میں چکن کے ساتھ ملا کر استعمال کر سکتے ہیں۔

4- کھمبی کے فوائد:

اس کا پانی آنکھ کی کمزوری اور درد کے لیے شفاء بخش ہوتا ہے۔

کھمبی خون پیدا کرتی ہے۔

قوت باہ کو بڑھاتی ہے۔

دماغ کے تمام امراض کے لیے مفید ہے۔

موٹاپے کو کم کرتی ہے۔

سر کے بالوں کو اگاتی ہے اور گنا کرتی ہے۔   (فیضان طب نبویﷺ، حکیم محمد اسلم شاہیں، ص: ۲۵۹)

5- کھنبی میں شفاء ہونے کی وجہ:

زیر مطالعہ حدیث میں کھنبی کو مَنّ ( آسمانی کھانے) کا حصہ قرار دیا گیا ہے جبکہ مَن کو آسمان سے اتارا گیا ہے،

چنانچہ ارشاد ربانی ہے:

وَأَنْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوٰى (البقرہ: ۵۷)

ترجمہ:

"اور ہم نے تمہارے لیے مَن و سلوٰی اتارا"

 جب کھنبی آسمانی کھانے کا حصہ قرار پائی تو یہ بھی ایک آسمانی چیز ہوئی تو اس کی عظمت کی وجہ سے اس کا کھانا بھی برکت والا ہوا، اور اس کا پانی بھی شفاء ہوا جو یہ آنکھ کے لیے مفید و نافع ہوا۔  (مسند امام اعظم)

کھمبی کی تصاویر
کھمبی کی تصاویر 


Post a Comment

0 Comments