دشمن سے نجات اور اس پر غالب آنے کا مجرب عمل

 دشمن سے نجات اور اس پر غالب آنے کا مجرب عمل

یہ عمل حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم سے منقول اور نہایت مجرب ہے۔ ہر روز قبل طلوع آفتاب یعنی نماز فجر سے پہلے یا بعد صرف 11 بار پڑھنے کا وظیفہ کر لیا تو پھر کسی دوسرے عمل کی عامل کو ضرورت نہیں ہوگی۔ دشمن ذلیل و خوار ہو کر بلکہ تابع ہو کر پاس آۓ گا۔

دعا:

اللَّهُمَّ سَخِّرلِي أَعْدَائِي كَمَا سَخَّر٘تَ الرِّيحَ لِسُلَی٘مَانَ بْنِ دَاوُدُ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ وَلَيِّنَهُمْ كَمَا لَيِّنَتَ الْحَدِيدَ لِدَاوٗدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَذَلِّل٘هُمْ كَمَا ذَلَّلْتَ فِرْعَوْنَ لِمُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ وَقَهِّر٘هُمْ كَمَا قَهَّرْتَ أَبَا جَهْلِ لِمُحَمَّدٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِحَقِّ كٓهٰيٰعٓصٓ و بحق حٰمعسق صُمٌّ بُكُمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ ؕ صُمٌّ بُكُمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَعْقِلُونَ صُمٌّ بُكُمٌ عُمْیٌ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ۔ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۝

ترجمہ:

اے الله میرے دشمنوں کو میرے تابع فرما دے جس طرح ہوا کو (حضرت) سلیمان بن داوٗد علیھماالسلام کے تابع کیا، اور ان دشمنوں کو نرم فرما دے جس طرح تو نے لوہے کو (حضرت) داوٗد علیه السلام کے لیے نرم کیا، اور ان دشمنوں کو رسوا فرما دے جس طرح تو نے (حضرت) موسی علیه السلام کے دشمن فرعون کی رسوا کیا، اور ان دشمنوں قہر میں مبتلاء فرما جس طرح (حضرت) محمد ﷺ کے ذریعے ابو جہل کو مبتلاء کیا، کھیعص اور حمعسق کے وسیلہ سے، بہرے، گونگے، اندھے ہیں پس وہ لوٹنے والے نہیں۔ بہرے، گونگے، اندھے ہیں پس وہ سمجھنے والے نہیں۔ بہرے، گونگے، اندھے ہیں پس وہ دیکھنے والے نہیں۔ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں، عنقریب اللہ ان کی طرف سے تمہیں کافی ہوگا وہی سننے والا اور جاننے والا ہے۔ اور تمام تعریفیں الله تعالی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔

دشمن سے نجات اور اس پر غالب آنے کا مجرب عمل
 دشمن سے نجات اور اس پر غالب آنے کا مجرب عمل

 نوٹ: اگر کسی دن فجر سے پہلے نہ پڑھ سکے تو فجر کی نماز کے بعد 

اور طلوع آفتاب سے پہلے پہلے پڑھ لے۔ پڑھتے وقت دشمن یا کسی اور کا نام لینے کی ضرورت نہیں ، صرف تصور ہی کافی ہے۔

حوالہ: ابوالفیض القادری محمد شریف، فیض القرآن، اکبربک سیلزلایور، ص:94

متعلقہ پوست لازمی پڑھیے:

پرانی سے پرانی دشمنی کو محبت میں بدلنے والا وظیفہ:👈 click here

Post a Comment

0 Comments