بخار سے نجات پانے کا ایک مجرب وظیفہ

 بخار سے نجات  پانے کا ایک مجرب وظیفہ

بخار ہو  تو سات بار یہ دعا پڑھے:

بِسْمِ اللهِ الْكَبِيرِ أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَّمِنْ شَرِ حَرِّ النَّارِ

ترجمہ: 

"خدا عظیم کے نام پر۔ میں خدائے بزرگ و برتر کی پناہ مانگتا ہوں ہر مشتعل رگ کے شر سے اور آگ کی گرمی کے شر سے"۔

بِسْمِ اللهِ الْكَبِيرِ أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَّمِنْ شَرِ حَرِّ النَّارِ
 بخار سے نجات  پانے کا ایک مجرب وظیفہ 

طریقہ:

اگر مریض خود نہ پڑھ سکے تو کوئی دوسرا نمازی آدمی سات بار پڑھ کردم کر دے یا پانی پر دم کر کے پلا دے۔ ان شاء الله تعالی بخار اتر جائے گا۔ ایک مرتبہ میں بخار نہ اترے تو بار بار یہ عمل کریں۔

بخار سے نجات کے لیے یہ دم بھی کرلیں:

درج ذیل آیت گیارہ مرتبہ صبح اور شام اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھ کر مریض پر دم کریں۔ یا خود مریض اپنے ہاتھوں پر پھونک مار کر اپنے پورے جسم پر ہاتھ پھیر لے۔

آیت:

قُلْنَا یٰنَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ ۝ (سورة الانبیآء: 69)

ترجمہ: 

"ہم نے فرمایا اۓ آگ ! ابراہیم پر ٹھنڈی اور سلامتی والی ہوجا"۔


ام سائب رضی اللہ عنہا کا بخار:

ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ام سائب کے ہاں تشریف لے گئے، آپ نے فرمایا اۓ ام سائب کیا ہوا وے جو کانپ رہی ہو؟ 

انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ بخار ہوگیا  ہے، اس بخار کو اللہ تعالی برکت نہ دے۔ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بخار کو برا نہ کہو کیونکہ یہ بندے کو گناہوں سے اس طرح پاکے کردیتا ہے جس طرح آگ لوہے پر سے ہر قسم کا زنگ اتار دیتی ہے۔ 

اس لیے جب بھی بخار آ جاۓ تو اس میں صبر کرنا چاہیے۔ اس دوران صبر سے کام لیا جاۓ کیونکہ یہ ایک نعمت بھی ہے کہ جس کی وجہ سے انسان کے گناہ مٹاۓ جاتے ہیں

Post a Comment

0 Comments