سورة الاخلاص کا وظیفہ اور نقش
سورة الاخلاص کی فضیلت:
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم میں سے کوئی شخص اس سے عاجز ہے، کہ وہ ایک رات میں تہائی قرآن پڑھئے ! صحابہ نے کہا:
ہم کیسے تہائی قرآن پڑھ سکتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: " قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ " تہائی تہائی قرآن کے برابر ہے۔
(تفسیر تبیان القران)
اس سورت کا دوسرا نام سورة التوحید بھی ہے، کیوں کہ اس سورة مبارکہ میں الله تعالی کی وحدانیت اور اللہ تعالی کا تعارف بظاہر مختصر مگر جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اس سورة مبارکہ کے بہت سے فضائل اور فوائد ہیں۔
سورة الاخلاص کے فوائد:
منقول ہے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے کہ سورۃ اخلاص اسی ترتیب سے لوح محفوظ میں لکھی ہے اس کے کچھ فوائد درج ذیل ہیں:
یہ کہ لکھ کر دریا کے پانی سے دھو کر درد شکم والے کو پلائے ان شاء اللہ شفا یاب ہوگا۔
یہ کہ لکھ کر مسجد کے بیچ دفن کرے غائب حاضر ہو۔
بخار والے کے بازو پر باندھنے سے شفاء ہو۔
یہ کہ لکھ کر دیوانہ یا پاگل کے گلے میں باندھنے سے صحت ہو۔
کسی کو دیو یا جن کا خلل ہو یہ نقش باندھنے سے نجات ہو۔
یہ لکھ کر دریا میں ڈالے جو مراد ہو مولی تعالی پوری فرمائے۔
دردِ سر کے واسطے سر میں باندھے درد رفع ہو۔
ہر قسم کے درد والا اس کو دیکھتا ر ہے۔ دیکھتے دیکھتے درد کا فور ہو۔
لکھ کر اپنے پاس رکھے رزق میں فراخی ہو۔
اگر لکھ کر بازو پر باندھے اور جنگ میں جائے فتح و نصرت پاۓ۔
جو لکھے اس کے دشمن دوست ہوں۔
اگر مردے کے کفن پر لکھے عذاب قبر سے نجات پائے۔
جس کے پاس یہ نقوش ہو وہ خلق کی نگاہوں میں عزیز ہو۔
اگر شوہر لکھ کر عورت کو کھلائے اس کا دل کبھی کسی مرد کی طرف مائل نہ ہو۔
جو اپنے پاس رکھے دنیا سے با ایمان جائے۔
یہ کہ خلل مسان (سایہ، جن جادو وغیرہ) کیلئے بروز جمعہ لکھے اور بچے کے گلے میں ڈالے ان شاء اللہ دفع ہو۔
سورة الاخلاص کا خاص نقش یہ ہے:
سورة الاخلاص کا خاص نقش |
(فیض القران مع حسین خواب نامہ، ابو الفیض محمد شریف القادری،ص:89-90)
0 Comments