مجموعہ درود پاک
مختلف درود پاک کا بہترین مجموعہ
بِس٘مِ اللہِ الرَّح٘مٰنِ الرَّحِی٘مِ
اِنَّ اللّٰهَ وَمَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ- ٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(سورۃ الاحزاب)
ترجمہ: بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
مجموعہ درود پاک |
1- درودِ ابراہیمی
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ
عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ
إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ
وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ
إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔
الصَّلٰوةُ والسَّلَامُ عَلَی٘کَ یَا رَسُو٘لَ اللہِ
وعَلٰی اٰلِکَ وَاَص٘حَابِکَ یَا حَبِیبَ اللہِ
حضرت
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں مکہ مکرمہ میں حضور نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھا۔ ہم مکہ مکرمہ کی ایک طرف چلے تو جو پہاڑ اور
درخت بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے آتا (وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
سے) عرض کرتا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ ﷲِ۔‘‘
(القادری، ڈاکٹر محمد طاہر، الاربعین فی فضائل النبی الامیین، منہاج بکس اسلامک لائبریری، www.minhajbooks.com 06-11-2024)
3- درود پاک:
اللهُمَّ صَلِّ وَسَلَّمَ عَلَى سَیدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلىٰ اِٰل
سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِي كُلِّ لَم٘حَةٍ وَنَفسٍ بِعدَ كلِّ مَعْلُومٍ لَكَ۔
دعا
کی قبولیت: حضرت سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا دعا زمین و آسمان کے
درمیان روک دی جاتی ہے جب تک تو حبیب خدا ﷺ پر درود پاک نہ پڑھے (دعا قبولیت کے
لیے) اوپر نہیں جاسکتی۔ (آب کوثر، ص:۱۰۲)
اللّٰھم صَلِّ وَسَلِّم٘ وَبَارِک٘ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَو٘لٰنَا مُحَمَّدنِ النَّبِیِّ ال٘اُمِیِّ ال٘حَبِی٘بِ ال٘عَالِی ال٘قَد٘رِ ال٘عَظِیمِ ال٘جَاہِ وعَلٰی اٰلِهٰ وصَح٘بِهٰ وسَلِّم۔
بزرگان
دین کا کہنا ہے کہ جو شخص ہر شب جمعہ اس درودپاک کو پابندی سے کم ازکم ایک مرتبہ
پڑھے گا تو موت کے وقت سرکار دو عالم ﷺ کی زیارت نصیب ہوگی اور قبر میں داخل ہوتے
وقت بھی دیکھے گا کہ سرکار ﷺ اسے قبر میں اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اتار رہے ہیں۔
صَلَّى اللهُ عَلَى حَبِي٘بِهِ مُحَمّدٍ وَّاٰلِهٖ وَبَارِك٘ وَسَلِّم٘
یہ
ایسا درود پاک ہے کہ نہ فقط روضۂ نبی اکرم ﷺ کی حاضری نصیب ہوتی ہے بلکہ دین کی
مرادیں حاصل ہوتی ہیں اور محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ دردو پاک حقیقی طور پر بہت
بڑی نعمت ہے۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كُلَّمَا ذَكَرَهُ الذَّاكِرُو٘نَ وَكُلَّمَا غَفَلَ عَنْ ذِك٘رِهِ الْغَافِلُونَ
امام
اسمعیل بن ابراہیم مدنی نے امام شافعی رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ
اللہ پاک نے آپ سے کیا معاملہ کیا انہوں نے فرمایا ِاس درود شریف کی برکت سے مجھے تعظیم و احترام سے بہشت میں بیان کیا۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم٘ وَبَارِک٘ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِنِ الرَّؤُفُ الرَّحِی٘مِ ذِی ال٘خُلُقِ ال٘عَظِی٘مِ وَعَلٰی اٰلِهٖ وَاَص٘حَابِهٖ وَاَز٘وَاجِهٖ فِی کُلِّ لَح٘ظَةٍ عَدَدَ کُلِّ حَادِثٍ وَّقَدِی٘مٍ۔
اس
درود پاک میں حضور ﷺ کی صفات "الرؤف" اور "الرحیم" کا خصوصی
ذکر ہے لہذا اس کو بکثرت پڑھنا چاہیے۔
صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ كَمَا يَنبَغِي الصَّلٰوةُ عَلَيْهِ
صلوة
ناصری میں لکھا ہے کہ : یہ درود شریف
پڑھنے والا بدامنی، راہزنی، خوف، حادثات اور چوری وغیرہ سے محفوظ رہے گا۔
اللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّم٘ عَلى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ قَد ضَّاقَت٘ حِی٘لَتِی٘ اَد٘رِك٘نِى٘ يَا رَسُو٘لَ الله
یہ
درود پاک مفتئ دمشق علامہ حامد قتوی عماری علیہ الرحمتہ سے نقل کیا گیا ہے فتنہ
اور تنگی دور کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔
اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهٖ كَمَا لَا نِهَايَةَ لِكَمَالِكَ وَعَدَدَ كَمَالِهٖ۔
دفع
نسیان کیلئے یہ درود شریف مغرب اور عشاء کے درمیان بغیر کسی گنتی کے پڑھیں۔ (یعنی
کہ جتنا پڑھ سکیں)
اللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّم٘ عَلَی النَّبِیِّ الطَّاھِرِ۔
یہ
درود پاک ایک ہی سانس میں گیارہ مرتبہ پڑھنے سے منہ کی بدبو زائل ہو جاۓ
گی۔ (ان شاءاللہ)
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَیِّدِنَا مُحَمَّدً وَّعَلٓی اٰلِهٖ صَلٰوةً أَن٘تَ لَھَا اَھ٘لٌ وَّھُوَ لَھَا اَھ٘لٌ
حافظ
سیوطی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا کہ اس درود شریف کا ایک مرتبہ پڑھنا ہزار مرتبہ
پڑھنے کے برابر ہے۔
اللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم٘ وَبَارِک٘ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِهٖ عَدَدَ کَمَالِ اللّٰهِ وَکَمَا یَلِی٘قٗ بِکَمَالِهٖ۔
سیدی
احمد انصاری نے فرمایا ہے کہ: یہ اہل طریقت کے الفاظ ہیں جسے ہر نماز کے بعد دس
مرتبہ پڑھا جاتا ہے، اس کا بہت ثواب ہے۔
اَللهُ رَبّٗ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللہٗ عَلَيْهِ وَسَلَّم نَحْنُ عِبَادُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللہ عَلَيْهِ وَسَلَّم۔
یہ
دردو کم از کم سو مرتبہ روزانہ اپنا معمول بنا لیجیےپھر اس کی برکات دیکھئے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَب٘دِکَ وَرَسُو٘لِکَ وَصَلِّ عَلٰی ال٘مُؤ٘مِنِی٘نَ وَال٘مُؤ٘مِنَاتِ وَال٘مُس٘لِمِی٘نَ وَال٘مُس٘لِمَاتِ
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلَى آلِ سَيِّدِنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ كَمَا تُحِبُّ وَتَر٘ضٰی لَهٗ۔
مزرع
الحسنات میں ہے کہ جو شخص یہ درود پاک ایک مرتبہ پڑھتا ہے تو ستر فرشتے ایک ہزار دن
تک اس کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھتے رہتے ہیں۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى اٰلِهٖ بِقَدْرِ حُسْنِهِ وَجَمَالِهِ
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ جو شخص کیسی مہم یا پریشانی یا مصیبت میں ہو وہ درود پاک کو ہزار مرتبہ محبت و شوق سے پڑھے اور اللہ تعالی سے دُعا کرے تو اللہ تعالٰی اُس کی مصیبت ٹال دے گا اور انکو اپنی مراد میں کامیاب کریگا۔ ان شاءاللہ
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَن٘زِلَهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
شفاعت
مصطفیﷺ: سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسولِ اکرم صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے جو مجھ پر درود پاک پڑھے میں اس کا قیامت کے دن شفیع بنوں گا۔ (آب کوثر، ص:۵۲)
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّآلِهٖ وَاَص٘حَابِهٖ بِعَدَدِ مَا جَمِی٘عِ ال٘قُر٘آنِِ حَر٘فَا حَر٘فًا وَّبِعَدَدِ کُلِّ حَر٘فٍ اَل٘فًا اَل٘فًا۔
یہ درود پاک تین مرتبہ صبح اور تین مرتبہ شام پڑھنے سے زبردست دینی ودنیاوی کامیابی ملے گی ان شاءاللہ۔
20- درود پاک:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا وَمَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى اٰلِهٖ وَسَلِّم٘
آقا
علیہ السلام کا فرمان ہے کہ جس نے مجھ پر دن بھر میں ہزار بار درود پاک پڑھا، وہ مرے
گا نہیں جب تک کہ وہ جنت میں اپنی آرام گاہ (جائے رہائش) نہ دیکھ لے گا۔ (آب کوثر،
ص: ۴۸)
21- درود پاک:
صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ نُورٌ مِّن نُورِاللهِ
درود
پاک کا اعجاز: درود پاک رنج و غم اور تکالیف میں راحت و سکون کا باعث بنتا ہے۔
أللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِيِّ الأُمِّیِّ وَعَلٰی أٰٰلِهٖ وَسَلِّم٘
جمعة
المبارک کے دن عصر کی نماز کے بعد اسی ۸۰ مرتبہ یہ درودپاک پڑھنے سے اسی سال کے گناہ
معاف کردیے جاتے ہیں۔
(دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن، فتوی نمبر : 144003200476 )
23- درود نور:
اَللّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ النُّورِ الأَنْوَارِ وَسِرِّ الْأَسْرَارِ وَسَيِّدِ الْأَبْرَارِ۔
نبی کریم ﷺ فرمایا مجھ پر درود پاک پڑھنے والے کو پل صراط پر عظیم الشان نور عطا ہوگا، اور جس کوپل صراط پر نور عطا ہوگا ، وہ اہل دوزخ سے نہ ہوگا۔ (آب کوثر، ص:۴۰)
24- چھ لاکھ درود پاک کا ثواب:
اَللّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا وَمَو٘لٰنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا فِی٘ عِل٘مِ اللہِ صَلٰوةً دَائِمَةً م بِدَوَامِ مُل٘کِ اللہِ ۔
شیخ الدلائل سید علی بن یوسف رحمةاللہ علیہ نے حضرت جلال الدین سیوطی سے روایت کیا ہے کہ اس درود پاک کو ایک بار پڑھنے سے چھ لاکھ درود پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔
25- ایک پسندیدہ درودپاک:
أللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِيِّ الأُمِّیِّ وَعَلٰی أٰٰلِهٖ وَصَح٘بِهٖ وَبَارِک٘ وَسَلِّم٘۔
حضرت شیخ المشائخ شاہ ولی اللہ رحمةاللہ علیہ کے والد بزرگوار نے انہیں یہ درود شریف پڑھنے کو فرمایا تھا شاہ صاحب کو ایک روز حضورﷺ کی زیارت نصیب ہوئی انہوں نے یہ درود حضورﷺ کی خدمت میں پڑھا جس کو حضورﷺ نے پسند فرمایا۔
26- فضائل وبرکات کا خزانہ:
صَلَی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ ال٘اُمِّیِّ وَاٰلِهٖ صَلَی اللہُ عَلَی٘هِ وَسَلِّم٘ صَلٰوةً وَّسَلَامً عَلَی٘کَ یَا رَسُو٘لَ اللهِ
یہ
درود شریف نمازِ جمعہ کے بعد مدینہ منورہ کی جانب منہ کر کے ۱۰۰ مرتبہ پڑھنے سے
بیشمار فضائل و برکات حاصل ہوں گے۔ ان شاءاللہ
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ كُلِّ ذَرَّةٍ مِّائَةَ اَل٘فِ اَل٘فِ مَرَّةٍ وَّبَارِك٘ وَسَلِّم٘
حضرت
شیخ محی الدین ابن العربی رحمۃ اللہ علیه فرماتے ہیں کہ میں نے درود پاک کو کثرت
سے پڑھنے والے ایک شخص کو دیکھا جو کہ سپین کا ایک لوہار تھا۔ جب میں نے ان سے
ملاقات کی اور دعا کے لیے درخواست کی تو مجھے بہت فوائد حاصل ہوئے۔
0 Comments