تنگدستی اور غریبی دور کرنے کا مجرب وظیفہ

 تنگدستی اور غریبی دور کرنے کا مجرب وظیفہ

آج ہر شخص ہر مرد و عورت تنگدستی کی وجہ سے پریشان نظر آتا ہے۔ تنگدستی دور کرنے یا غربت مٹانے کے لیے وسائل نہیں ہیں۔ اگر وسائل ہیں تو برکت نہیں ہے بے برکتی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، اس پریشان کے عالم میں انسان کیا کرے پریشانی کے مارے کہاں جاۓ۔ ایسی صورت حال میں صرف ایک ہی در ہے جس کی طرف انسان رجوع کر سکتا ہے، اور وہ ہے میرے الله کا در اس کی ذات تمام جہانوں کی مالک ہے۔ اس کا دربار ایسا ہے کہ  وہاں سے بھی خالی نہیں لوٹتا۔ 

بے برکتی کی وجوہات:

خوشحالی کا بدحالی میں بدل جانا اور بے برکتی کا آجانا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ الله کے احکامات کی پیروی نہ کرنا مثلا:

نماز نہ ادا کرنا

اگر صاحب نصاب ہے تو زکوة ادا نہ کرنا

صحت ہونے کے باوجود روزہ نہ رکھنا

استطاعت ہونے کے باوجود حج نہ کرنا

یتموں اور مساکین کی حق تلفی کرنا

حق دار کو اس کا حق نہ دینا

صدقات و خیرات نہ کرنا

ناپ تول میں کمی کرنا

اشیاء میں ملاوٹ کر بیچنا

جھوٹ بولنا

وغیرہ

خوش حالی کے لیے ضروی ہدایت:

بدحالی ، تنگ دستی اور غربت کی دلدل سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے انسان اپنے گناہوں سے توبہ کرے اور رب کریم کی نافرمانی نہ کرۓ گناہوں سے توبہ اور کثرت کے ساتھ استغفار کرۓ۔ اور ساتھ جتنا ہوسکے صدقہ کرے اور صلہ رحمی اختیار کرے۔

استغفار کی کثرت کا فائد:

کثرت سے استغفار کرنے کی وجہ سے انسان کا ظاہر اور باطن پاک ہو جانے کے ساتھ ساتھ اس کے مال میں برکت ہوجاتی ہے، غربت ختم ہوجاتی ہے اور وہ صاحب غنی ہو جاتا ہے۔ اور اس کے ہر کام میں برکت آ جاتی ہے۔ پھر اس کے بعد ورد و وظزئف کی آئے۔

تنگدستی ختم کرنے کا خاص عمل:

جلاء الافھام اور دیگر کتب تفسیر میں ذکر ہے کہ:

ایک شخص ( صحابی رضی الله عنہ ) حضورﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوۓ اور اپنی تنگدستی اور محتاجی کی شکایت کی تو رسول پاک صلی الله علیه وآلہ وسلم نے یہ عمل بتایا فرمایا کہ:

جب بھی اپنے گھر میں داخل ہوا کرو تو سلام کیا کرو (گھر میں کوئی ہو یا نہ ہو) اور پھر مجھ پر درود و سلام پرھا کرو اور پھر سورة الاخلاص پڑھا کرو (مفہوم حدیث مبارکہ)

تنگدستی اور غریبی دور کرنے کا مجرب وظیفہ
 تنگدستی اور غریبی دور کرنے کا مجرب وظیفہ

فیض القرآن ، ابوء الفیض القادری، محمد شریف، ص: ۲۲

طریقہ:

گھر میں داخل ہوں تو یوں کہو:

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته

اس کے بعد

اَلسَّلامُ عَلَی٘کَ اَیُّھَا النَّبِیُّ ورَحمةُ اللّٰہ وبَرَکَاتُه

اس کے بعد

سورة الاخلاص (قُل٘ ھُوَ اللّٰہ اَحَد) بہتر یہ ہے کہ سورة الاخلاص تین بار پڑھی جاۓ۔

Post a Comment

0 Comments