بچوں کا شدت سے رونا نظر بد اور اس کی علامات

 بچوں کو نظر لگ جانا اور نظر بد کی علامات

بچوں کا شدت سے رونا (گریۂ اطفال) 

مجرب عملیات و تعویذات

 چھوٹے بچے اکثر رونا شروع ہوجاتے ہیں اور اس قدر روتے ہیں کہ سب گھر والوں کو پریشان کردیتے ہیں۔ کبھی کبھی تو بچے کو ظاہری طور پر کوئی تکلیف ہوتی ہے، اور کبھی بچے کو اندرونی طور پر کوئی تکلیف ہوجاتی ہے۔ جیسے پیٹ کا درد، یا جسم کے کسی حصہ میں درد وغیرہ کا جانا۔ تو ایسی صورت حال میں ڈاکٹر سے رجوع کیا جاۓ۔

اور کبھی بچوں کو نظر لگ جاتی ہے، اورجب نظر لگ جانے کا معاملہ ہو تو چند علامات ہیں جو بچوں میں پائی جاتی ہیں۔

علامات:

  • رات اور دن میں شدت سے رونا۔
  • بے جا ضد کرنا۔
  • اپنے ہاتھوں سے اپنے چہرے اور ناک وغیرہ کو نوچنا۔
  • والدہ کا دودھ نہ پینا۔
  • ڈرنا۔

 

بچوں کا شدت سے رونا نظر بد اور اس کی علامات

یاد رکھیں حدیث پاک کے الفاظ کا مفہوم ہے کہ: نظر کا لگ جانا حق ہے۔ بہت سی احادیث مبارکہ میں نظر بد کے بارے میں ذکر ملتا ہے۔ ایک اور حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ اگر تقدیر پر کوئی چیز سبقت لے جانے والی ہوتی تو وہ نظر ہوتی۔ 

اسی طرح ایک اور حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ : نظربد انسان کو قبر تک اور انٹ کو دیگچی (ہانڈی) تک پہنچا دیتی ہے۔

نظر بد بچوں اور بڑوں، سب پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ نظربد کا بڑوں پر اثر انداز ہونا اور اسکی علامات:

بڑوں میں پائی جانے والی علامات:

  • جسم میں دردیں
  • جسم کا بوجھل ہونا
  • سر سے لے کر کاندھوں تک درد کا ہونا۔
  • آنکھوں کے آگے اندھیرا سا ہونا۔
  • کام میں دل نہ لگنا۔
  • اگر سٹوڈینٹ ہے تو پڑھائی میں دل نہ لگنا۔

اگر بچے میں ایسی علامات ظاہر ہو رہی ہوں یا جب کوئی بچہ سوتے میں یا جاگتے میں بہت روتا ہو تو ان آیات کریمہ کو چینی کی طشتری (پلیٹ) میں لکھ کر دھو کر پلائے اور منہ پر بھی چھینٹے ماردے۔ انشاء اللہ بچہ رونے سے باز رہے گا۔ 

بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ بِحَقِّ وَنُزِّلَ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ الِّلْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ الظّٰلِمِينَ إِلَّا خَسَارًا۝

نوٹ:

یہ عمل بچوں اور بڑوں دونوں کیلیے مجرب ہے۔

نظر بد کے علاج کے لیے نہایت اچھی معلوماتی وڈیو دیکھنے کے لیے : یہاں کلک کریں

Post a Comment

0 Comments