کھٹملوں سے نجات کے گھریلو ٹوٹکے اور روحانی علاج،how to get rid from bed bugs

 کھٹملوں سے نجات کے گھریلو ٹوٹکے اور روحانی علاج

بسم الله الرحمن الرحیم

اردو اسلامک وظائف کے پیارے قارئین ۔۔۔!

السلام وعلیکم ورحمة الله وبرکاتہ۔۔۔!

اردو اسلامک وظائف لایا آپ کے لیے ایک اور انفارمیشن اور ایک بہت ہی پیارا وظیفہ، پیارے قارئین ۔۔۔!

how to get rid from bed bugs
 کھٹملوں سے نجات کے گھریلو ٹوٹکے اور روحانی علاج


ایک تحقیق کے مطابق اس خون چوسنے والے جاندار(کھٹمل) کو سیاہ(black) اور سرخ رنگ سے رغبت جبکہ زرد (yellow) اور سبز رنگ(green) سے نفرت ہے۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ان معلومات کی بنیاد پر انہیں پھانسا اور پکڑا جاسکتا ہے۔ کھٹمل چھوٹے جاندار ہیں اور وہ اپنی اگلی خوراک کے قریب رہنا چاہتے ہیں یعنی آپ کا خون چوسنے کے لیے آپ کے قریب، وہ آپ کے بستر یا چار پائی کے شگافوں میں چھپ سکتے ہیں۔ وہ دھات اور پلاسٹک کے مقابلے میں کپڑوں اور لکڑیوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر میک نیل اور ان کے ساتھیوں نے یہ پتہ چلانے کی کوشش کی ہے کہ آیا کھٹمل کے مسکن میں رنگوں کا کوئی اثر ہو سکتا ہے یا کہ نہیں، تو ان کی تحقیق اس نتیجہ پر پہنچی کہ کھٹمل دیگر رنگوں کی بجاۓ وہ اپنے جسمانی رنگ کے مطابق سرخ اور کالے رنگ کو زیادہ پسند کرتا اور انہیں رنگوں کو اپنا مسکن بناتا ہے۔ کھٹمل کو ایک خطرناک کیڑا کہیں تو غلط نہیں ہوگا، کیونکہ یہ کیڑا انسانوں کا خون چوستا ہے ، اس لئے کھٹمل کو خطرناک کیڑا تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن اب کھٹملوں سے پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم کھٹملوں سے نجات دلانے کے لئے ایک بہت مجرب عمل بتانے والے ہیں۔ یوں تو اس کے لیے بہت سے گھریلو ٹوٹکے آمازۓ جاسکتے ہیں لیکن آج ہم صرف ایک حدیث پاک سے ثابت شدہ روحانی عمل ہی شئر کریں گے جس کے نتیجہ میں ان شاء الله آپ کھٹملوں سے مکمل چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ تو چلئے روحانی وظیفہ کی طرف چلتے ہیں۔

نزھة المجالس میں مختلف کتب حدیث کے حوالہ سے حضرت ابوداؤد اور حضرت ابو ذر رضی الله تعالی عنھما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ : جب تمہیں کھٹمل ستائیں تو ایک پیالہ پانی لیں اور اس پر یہ آیت :

"وما لنا الا نتوکل علی اللہ"

پڑھ کر دم کریں اور یہ کہیں:

اگر تم مؤمن ہو تو اپنے شر اور ایذا کو ہم سے دور رکھو۔

پھر پانی کو اپنے بستر کے چاروں طرف چھڑک دیں اور آرام سے سوجائیں۔نزھة المجالس ص:347)

صدقۂ جاریہ سمجھتے ہوۓ لائق کرنے کے بعد شئیر ضرور کریں۔ شکریہ

"وما لنا الا نتوکل علی اللہ"
"وما لنا الا نتوکل علی اللہ"


 

Post a Comment

0 Comments