جسم کی درد ختم کرنے کا علاج وظیفہ کے ذریعے،حضرت عثمان بن ابی العاص الثقفی رضی اللہ تعالی عنہ

 جسم کی درد ختم کرنے کا علاج وظیفہ کے ذریعے، 

جن حضرات کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ جسم کے مختلف حصوں میں درد رہتا ہے اور جسم پھوڑے کی طرح دکھتا ہے۔ تو ایسے افراد کے لیے ایک بہت پیارا اور متبرک ایک روحانی عمل ہے ، یہ عمل کوئی عام نہیں بلکہ حدیث پاک سے ثابت ہے۔ چنانچہ مسلم شریف کہ حدیث پاک ہے، 

ایک صحابی جن کا نام حضرت عثمان بن ابی العاص الثقفی رضی اللہ تعالی عنہ نے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم سے شکایت کی کہ جب سے میں مسلمان ہوا ہوں اس وقت سے میرے جسم میں درد ہے، تو حضور نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا: جسم کے جس حصہ میں درد ہوتا ہے وہاں اپنا ہاتھ رکھو اور تین بار بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھو، اور سات مرتبہ پڑھو اعوذ باللہ وقدرته من شر ما اجد واحاذ ُر۔ فرمایا کہ یہ عمل کرو۔ 

(مسلم کتاب السالم باب استحباب وضع یدہ علی موضع االلم مع الدعاء حدیث نمبر: ۵۶۲۲)

تو پتا چلا کہ یہ عمل حدیث پاک سے ثابت ہے۔ یقینا حضورصلى الله عليه وسلم کا بتایا ہوا عمل ہے اس میں برکت ہے اور اس میں شفاء ہے۔ 

دم کرنے کا طریقہ: 

جس شخص کو ایسی مرض ہوکہ جسم کی مختلف حصوں میں درد ہو تو ہر نماز کے بعد یا دن بھر میں ایک مرتبہ اپنا دائیاں ہاتھ درد والی جگہ پر رکھے اور مذکورہ دم کرے۔ ان شاءاللہ شفاء ملے گی۔

treatment pain of body
treatment pain of body with sunnah


Post a Comment

0 Comments