وظیفہ سورۃ الفاتحۃ سِرِّ عظیم۔
خصوصیت۔۔۔👇
100 مرتبہ روزانہ پڑھنے والا رزق کے بارے میں عالم غیب سے مدد پائے گا دشمنوں سے امن اور دیگر بے شمار دینی و دنیاوی فوائد کا مشاہدہ کرے گا۔
بزرگانِ دین سورت الفاتحہ کو سر عظیم قرار دیتے ہیں ( ایک بہت بڑا راز)۔
حدیث پاک میں ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ:
"کیونکہ فاتحہ میرے عرش کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے"
حضرت علامہ امام سہیلی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں٫٫ابلیس چار مرتبہ چینخ مار کر رویا پہلی بار جب اس کو ملعون قرار دیا گیا دوسری بار جب اسے بلندی سے پستی کی طرف دھکیلا گیا تیسری بار جب پیارے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی چوتھی بار جب سورہ الفاتحہ نازل ہوئی ؛؛
جامع الصغیر میں ہے کہ:
"اگر وزن کرے تو سورہ الفاتحہ پورے قرآن پاک سے سات گنا زیادہ وزن دار ہو گی"۔
سورۃ الفاتحۃ کو بطور وظیفہ پڑھنے کا طریقہ: ( فرمان سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ)
اسکے پڑھنے کا طریقہ سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ سے یوں نقل کیا گیا ہے کہ بعد از نماز فجر اکیس مرتبہ بعد از نماز ظہر بائیس مرتبہ بعد از نماز عصر تیئیس مرتبہ بعد از نماز مغرب چوبیس مرتبہ اور بعد از نماز عشاء دس مرتبہ پڑھے۔
اسی طرح امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ بھی بتاتے ہیں یوں کل 100 مرتبہ روزانہ پڑھنے والا رزق کے بارے میں عالم غیب سے مدد پائے گا دشمنوں سے امن اور دیگر بے شمار دینی و دنیاوی فوائد کا مشاہدہ کرے گا۔
ایک دوسرا طریقہ بھی بزرگوں نے لکھا ہے کہ نماز فجر کے بعد 30 مرتبہ نماز ظہر کے بعد 25 مرتبہ نماز عصر 20 مرتبہ نماز مغرب 15 مرتبہ اور نماز عشاء کے بعد 10 مرتبہ پڑھے۔
جو طریقہ آ پ کو زیادہ مناسب لگے اختیار کریں کئ بزرگانِ دین کا تجربہ شدہ وظیفہ ہے۔
(انظر، قرۃ العین، علامہ حسن فخری، ص:332)
0 Comments