صلوة الاسرار ، نماز برائے حاجت۔
دعاؤں کی مقبولیت اور حاجتوں کے پورا ہونے کے لیے ایک مجرب(آزمودہ) عمل۔
نماز صلوةُ الاسرار کو امام ابو الحسن نورالدین علی بن جریر لخمی نے بھجة الاسرار میں اور حضرت ملاعلی قاری رحمة اللہ علیہ نے اور شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ نے حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہوۓ تحریر فرمایا ہے۔
صلوة الاسرار کی ادائیگی کا طریقہ:
اس کی ترکیب یہ ہے کہ مغرب کے فرض اور سنت پڑھ کر دو رکعت نماز نفل پڑھے اور بہتر یہ ہے کہ دونوں رکعات میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورة الاخلاص ( قل ھو اللہ احد) پڑھے سلام کے بعد اللہ تعالی کی حمدو ثناء کرۓ( مثلا حمدوثناء کی نیت سے ایک بار سورة الفاتحہ پڑھ لے)
پھر نبی پاک ﷺ پر گیارہ بار درود پاک پڑھے اور گیارہ بار یہ کہے :
یارسول اللہ یانبی اللہ اَغِث٘نِی٘ وَام٘دُد٘نِی٘ فِی قَضَاءِ حَاجَتِی٘ یا قَاضِیَ ال٘حَاجَات۔
پھر عراق کی طرف گیارہ قدم چلے اور ہر قدم پر یہ کہے :
یاغَو٘ثَ الثَّقَلَی٘نِ یا کرِی٘مَ الطَّرَفَی٘نِ اغِث٘نِی٘ وَام٘دُد٘نِی٘ فِی قَضَاءِ حَاجَتِی٘ یا قَاضِیَ ال٘حَاجَات۔
پر حضورﷺ کو وسیلہ بنا کر الله تعالی سے اپنی حاجت کے لیے دعا مانگے۔
( ماخوذ: از راحة العاشقین، جمیعت اشاعت اھلسنت)
0 Comments