بچھوکے کاٹے کا علاج اور زہریلے جانوروں سے بچنے کا وظیفہ،Treatment of scorpion bites

بچھوکے کاٹے کا علاج اور زہریلے جانوروں سے بچنے کا وظیفہ:

 مسند امام اعظم کی حدیث جس کا مفہوم ہے، حضرت ابو ھریرہ رضی الله  عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضوراقدسﷺ نے فرمایا جو شخص صبح کے تین بار یہ الفاظ پڑھتا ہے: 

                        "اعوذبکلمات الله التامّة"

تو دن بھر شام تک اسے بچھو نقصان نہیں پہنچا سکتا اور جو شخص شام کے وقت یہی الفاظ پڑھتا ہے تو رات بھر صبح تک اسے بچھو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔(مسند امام اعظم: باب ما جاء فی التعوذ بالله تعالی)

ابوداود شریف کی حدیث میں ان الفاظ کے ساتھ مذکور ھے:

                        "اعوذبکلمات الله التامّة من شر ما خلق"

شعب الایمان اور بیہقی شریف کی روایت ہے، حضرت علی رضی الله تعالی عنہ بیان فرماتے ہیں کہ:

 ایک مرتبہ جان سے پیارے آقا امام الانبیاء ﷺ کو حالت نماز میں بچھو نے ڈس لیا ، تو نماز سے فراغت پر آپﷺ نے فرمایا : 

بچھو پر الله کی لعنت ہو یہ نہ نمازی کو چھوڑتا ہے نہ غیرنمازی کو نہ نبی کو چھوڑٹا ہے اور نہ غیرنبی کولیکن اسے ڈس لیتا ہے۔ آپ ﷺنے اپنا جوتامبارک اٹھاکر بچھو کو مارا۔ پھر آپﷺنے پانی اور نمک طلب کیا اور انہیں ملاکر زخم پر بہایا۔ پھر آپ ﷺ نے سورة اخلاص ، سورةالفلق، سورةالناس تلاوت کرکے اس پر دم کیا۔

اس روایت سے پتا چلاکہ جب کبھی بچھو دس لے تو فورا جسم کا وہ حصہ نمک والے پانی میں رکھیں یا اس حصے پر تھوڑا تھوڑا بہاتے جائیں اورمذکورہ سورتیں اول و آخردرودپاک کے ساتھ پڑھ کر دم کرتے جائیں۔ ان شاء الله بہت جلد سکون ملے گا کیونکہ ہمارے پیار آقا ﷺ کا نسخہ ہے۔

Treatment of scorpion bites
Treatment of scorpion bites


Post a Comment

0 Comments