بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترم قارئین کرام!
شیطان انسان کا سب سے بڑا اور طاقتور دشمن ہے،لیکن اس کے شر سے بچنے کےلیے ایسے ایسے اعمال ہیں، جن کی بدولت شیطان مردود کی حالت غیر ہوجاتی ہے اور اسکی کمر ٹوٹ جاتی ہے.
حضرت امام غزالی رحمةاللہ علیہ کا بیان:
حضرت امام غزالی رحمةاللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ:
کسی عارف باللہ نے فرمایا: مجھے شیطان ایک بندے کی صورت میں نظر آیا جس کا بدن نہایت نحیف، آنکھیں اندر دھنسی ہوئیں، رونے اور چلانے کے آثار نمایاں اور پشت ٹیڑھی تھی،
میں نے اس سے پوچھا تیری اس گریہ و زاری کا باعث کیا ہے ؟
کنہے لگا: "حجاج کا خروج" یعنی حاجیوں کا حج کے لیے بیت اللہ کے لیے جانا۔
میں نے پھر پوچھا یہ تیرا جسم کیوں پگل رہا ہے ؟
اس نے کہا کہ اللہ کے راستے میں جہادی گھوڑوں کے ہنہنانے کی وجہ سے،
بزرگ فرماتے ہیں میں نے پھر سوال کیا کہ تیری پشت کیوں ٹوٹی جارہی ہے؟
وہ بولا: میری کمر ان الفاظ کی وجہ سے ٹوٹی جارہی ہے۔ اور وہ الفاظ یہ ہیں:
"اللھم انی خاتمة الخیر"
محترم قارئین کرام! جس طرح ہم اپنے ظاہری دشمنوں کو زیر کرنے کی کوشش کرتے، اسی طرح ہمیں اپنے دنیا و آخرت کے سب سے بڑے دشمن شیطان مردود کی بھی کمر توڑنی ہے، اس لیے ہر وقت" استفار" اور ان مزکورہ الفاظ کی کثرت کرنی چاہیے۔
0 Comments