رزق اورعمر میں برکت کا وظیفہ؛
مسلم شریف کی حدیث پاک جسکا مفہوم ہے:حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو اس بات کا خواہش مند ہو کہ اس کی روزی میں فراخی ہو اور اس کی عمر دراز کر دی جائے، اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کیا کرے“۔
سلطان الہندخواجہ خواجگاں حضرت خواجہ غریب نوازچشتی اجمیری رحمةاللہ علیہ وظیفہ کا:
سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمةاللہ علیہ کا فرمان ہے۔ جو شخص پنجگانہ نماز کے بعد تین مرتبہ سورة الاخلاص(قل ھو اللہ احد) تین مرتبہ درود پاک پڑھ کر یہ آیت ( ومن یتق اللہ یجعل لہ مخرجا و یرزقہ من حث لا یحتسب) پڑھے اور آسمان کی طرف پھونک مارے۔ حق تعالی اس کی عمر کو دراز اور رزق میں برکت عطاء فرماۓ گا۔
محترم سامعین و ناظرین جو بندہ حضورﷺ کی مزکورہ حدیث پر عمل کرے اورسلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمةاللہ علیہ کے بتاۓ ہوۓ وظیفہ پر عمل کرے ان شاء اللہ اس کا رزق میں بھی برکت ہوگی اور عمر میں برکت نصیب ہوگی۔
0 Comments