99 bimariyon ka ilaj, Hajjaj bin yusuf ka jail khana, 99 بیماریوں کی شفاء

 حجاج بن یوسف کی جیل کا واقعہ، اور ننانوے 99 بیماریوں کی شفاء ہے جس میں سب سے ادنی غم ہے ۔


ننانوے 99 بیماریوں کی شفاء:

 مسند اسحاق کی حدیث پاک جس جسکا مفہوم ہے کہ اس کے راوی حضرت ابو ھریرہ رضی الله تعالی عنہ ہیں ، حدیث پاک کا مفہوم یہ کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : "لا حول ولا قوۃ الا باللہ 99 بیماریوں کی شفاء ہے جس میں سب سے ادنی غم ہے" ۔

حجاج بن یوسف کی جیل کا واقعہ:

محترم سامعین و ناظرین ان کلمات کی افادیت اور طاقت کا اندازہ اس  واقعہ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ صاحب نزھة المجالس علامہ عبدالرحمن الصفوری الشافعی رحمةاللہ علیہ اپنی کتاب " نزھة المجالس" میں ذکر کیا ہے کہ: حجاج بن یوسف نے ایک بزرگ شخص کو قید کا حکم سنایا جب اس کے پاؤں میں بیڑیاں ڈالنے لگے تووہ آسمان کی طرف سر اٹھا کر کہنے لگا:

                                        " لا حول ولا قوۃ الا بک لک الخلق والامر"

 رات کے وقت داروغہ جیل نے سارے دروازے بند کردے لیکن جب دن چڑھا تو بیڑیاں وہیں پڑی تھیں مگر وہ بزرگ شخص مفقود الخبر یعنی اس کا کوئی اتا پتہ نہیں تھا۔ حجاج کو اطلاع دی گئی ، تو حجاج نے دریافت کیا کہ : کیا اس شخص نے کوئی بات کی تھی! ایک شخص بولا !

جی ہاں جب میں اسے پاؤں میں بیڑیاں پہنا رہا تھا تو وہ یہ پڑھ رہا تھا:

                                         " لا حول ولا قوۃ الا بک لک الخلق والامر"

حجاج بولا جوکچھ اس نے تیرے سامنے پڑھا تھا، اسی نے غائبانہ طور پر اسے رہائی دلا دی۔ اس لیے جب کوئی مصیبت آ پہنچے تو اس وظیفہ کی کثرت کی جاۓ۔

Post a Comment

0 Comments