نقصان اور مشکل وقت میں یہ دعا پڑھیں ،Pray to read in difficult times
ام المؤمنین حضرت سیدہ ام سلمة رضی اللہ تعالی عنھا کے شوہر حضرت سیدنا ابو سلمة رضی اللہ تعالی عنه غزوۀ احد میں شدید زخمی ہوگیے تھے لیکن اللہ نے انہیں صحت عطا فرمائی ۔ اس کے بعد انہیں ایک اور لشکر کے ساتھ بھیجا گیا جب وہاں سے انکی واپسی ہوئی تو ان کے زخم پھر تازہ ہوگئے۔ اور انہیں زخموں کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔ حضرت سیدہ ام سلمة کو اپنے شوہر ابو سلمة سے بہت محبت تھی ان کے انتقال کے بعد انہیں بہت صدمہ ملا۔ حضرت ام سلمة رضی اللہ تعالی عنھا نے نبی کریم ﷺ سے یہ سن رکھا تھا کہ جب کوئی مصیبت آجاۓ تو وہ یہ دعا مانگے:
اللھم اَجِر٘نِی فِی مُصِی٘بَتِی وَاخ٘لُف٘ لِی٘ خَی٘رًا مِن٘ھَا۔( صحیح مسلم)
اپنے شوہر کے انتقال کے بعد سیدہ پاک نے اس دعا کو اپنا وظیفه بنالیا۔ حضرت سیدہ ام سلمة فرماتی ہیں جب میں پڑھتی تو میرے دل میں یہ خیال آتا کہ مسلمانوں میں کون ہوگا جو میرے شوہر ابوسلمة سے بہتر ہوگا ۔ لیکن چونکہ یہ پیارے آقاﷺ کا فرمان تھا اس لیے میں پڑھتی رہی۔ پھر وہ وقت آیا جس میں اللہ تعالی نے اس دعا کی برکت سے ابو سلمة رضی اللہ تعالی عنہ سے بہترعوض عطا کیا۔
اور وہ حضور سرور انبیاء حضور سید دوعالم حضرت محمد مصطفیﷺ تھے۔ حضورصلی الله علیہ وآلہ وسلم کی بتائی ہوئی اس دعا کی برکت سے اللہ تعالی نے حضرت سیدہ ام سلمة کو وہ شوہر عطا فرماۓ جو تمام جہانوں کے سردار اور امام الانبیاء ہیں اور اور اللہ تعالی نے انہیں امّ المؤمنین کا لقب عطا کیا۔ اس لیے جب کوئی مصیبت آجاۓ یا خدانخواسۃ کوئی نقصان ہوجاۓ تو اس دعا کی کثرت کی جاۓ۔ بالخصوص جوعورتیں جوانی میں نہ کرے بیوہ ہوجائیں وہ اس دعا کی کثرت کریں ان شاء الله بہتر عطا ہوگا۔
0 Comments