مصیبت سے نجات کے لیے دعا، avoid for the curel king

 مصیبت سے نجات کے لیے دعا، ظالم بادشاہ کا قصہ

بسم الله الرحمن الرحیم

پیارے قارئین اکرام

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته۔۔۔!

اردو اسلامک وظائف کی طرف سے خوش آمدید۔

ہم آپ کے لیے ایک بہت ہی اچھی انفارمیشن،

قارئین اکرام۔۔! دنیا کے نقشے پر بہت بڑے بڑے ظالم بادشاہ گزیں ہیں جو اپنی رعایا پر طرح طرح کے مظالم ڈھایا کرتے رہے ہیں۔

آج ہم ایک ایسے ہی ظالم بادشاہ کا ذکر کریں گے جس کے ظلم کی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ جب وہ بادشاہ کسی شخص سے ناراض ہوتا تو اس پر اینٹوں اور پتھروں سے ایک دیوار چنوا دیتا اور ایک سال کے بعد اینٹیں کھولی جاتیں ۔ چنانچہ ایک دن وہ بادشاہ ایک شخص پر ناراض ہوا اور اسے سزا سنائی . سال کے بعد جب اس شخص پر سے دیوار ہٹائی گئی تو دیکھا کہ وہ شخص صحیح و سالم اور زندہ و سلامت ہے۔ جب اس شخص سے پوچھا گیا کہ یہ تیرے ساتھ ایسا کیوں ہوا ۔۔۔!

تو اس شخص نے بتایا کہ جب مجھے دیوار کے نیچے دبوایا جا رہا تھا اور میرے اوپر انیٹیں چنوائی جا رہی تھیں تو اس وقت میں یہ کلمات پڑھ رہا تھا اور وہ کلمات یہ ہیں:

اللھم یَا لَطِیفُ لطُف٘تَ باھل السموات والارضِ اُلطُف بنا فی قضائک وقدرتک کما لَطُف٘تَ بنا فی ظلمةِ الاَح٘شآءِ انک علی کلِ ما تشآءُ قدیر۔

ترجمہ:

یا اللہ یا لطیف! تو نے زمین اور آسمانوں والوں پر لطف فرمایا! مجھ پر بھی اپنا لطف و کرم فرما اپنی قضاء اور قدرت کے معاملے میں جیسے شکم مادر کی تاریکی میں ہم پر اپنا لطف و کرم فرمایا، بیشک تو اپنی چاہت پر قادر ہے۔

مصیبت سے نجات کے لیے دعا
 مصیبت سے نجات کے لیے دعا


بس یہی کلمات اس شخص کی سلامتی کا باعث بنے۔

یہ دعا ہر مصیبت سے نجات کے لیے پڑھی جا سکتی ہے۔ اللہ کریم ہم پر اپنا فضل فرماۓ۔ آمین۔


avoid for the curel king
curel king




Post a Comment

0 Comments