سجدۂ تلاوت کا طریقہ، دعا اور ضروری مسائل
حضور صلی اللّٰه علیہ وسلم کا سجدۂ تلاوت:
حدیث نمبر 1196، صحیح مسلم
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ تلاوت والی سورت کی تلاوت فرماتے تو سجدہ کرتے
اور ہم بھی آپ کے ساتھ سجدہ کرتے حتی کہ ہم میں سے بعض کو اپنی پیشانی رکھنے کے
لیے جگہ نہیں ملتی تھی۔
(سعیدی علامہ غلام رسول، شرح صحیح مسلم، کتاب
المساجد، فرید بک سٹال، جون 2012، ج: 2، ص: 151)
حدیث نمبر
161 مسند امام اعظم:
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ کا بیان ہے کہ حضور اقدس
صلی اللّٰه علیہ وسلم نے سورہ ص میں سجدۂ تلاوت کیا۔
(انظر: مسند امام اعظم، اردو شرح علامہ یاسین
قصوری، تخریج البخاری)
![]() |
| سجدہ تلاوت کی دعا |
سجدۂ تلاوت کے مقامات:
قرآن کریم میں مقامات سجدہ چودہ (14) ہیں، جب متعلقہ
آیت پڑھی جائے گی تو تلاوت کرنے والے اور سامعین پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا۔ ہم آیات
سجدہ لکھنے سے احتراز کریں گے [ تا کہ قارئین پر سجدۂ تلاوت واجب نہ ہوں ] البتہ
سورۃ کا نام مع آیت نمبر تحریر کرتے ہیں، جس کی تفصیل درج ذیل نقشہ میں دی جارہی
ہے:
|
نمبر
شمار |
سورۃ
اور آیت نمبر |
نمبر
شمار |
سورۃ
اور آیت نمبر |
|
1 |
الاعراف:
206 |
8 |
النمل:
26 |
|
2 |
الرعد:
15 |
9 |
السجد:
15 |
|
3 |
النحل:
51 |
10 |
صٓ :
24 |
|
4 |
بنی
اسرائیل: 109 |
11 |
حٰم
السجدہ: 38 |
|
5 |
المریم:
58 |
12 |
النجم:
62 |
|
6 |
الحج:
18 |
13 |
الانشقاق:
21 |
|
7 |
الفرقان:
60 |
14 |
العلق:
19 |
- سجدہ تلاوت کے لیے وضو اور قبلہ رخ ہونا شرط ہے ۔ اول آخر تکبیر سنت اور قیام مستحب ہے۔
- سجدہ تلاوت کی آیت سننے کے بعد سجدہ واجب ہو جاتا ہے خواہ اسے سننے کا قصد ہو یا نہ ہو۔
- اگر ایک مجلس میں کئی آدمی آیت سجدہ تلاوت کریں تو ہر ایک کی تلاوت پر سجدہ واجب ہو گا۔
- نماز میں سجدہ تلاوت کی آیت پر رکوع کر لیا جائے یا اس کے بعد تین آیات پڑھ کر رکوع کر لیا جائے اور رکوع میں سجدہ تلاوت کی نیت کر لی جائے تو سجدہ تلاوت ادا ہو جاتا ہے اور علیحدہ سجدہ کی ضرورت نہیں اور اگر رکوع میں نیت نہ کی ہو تو سجدہ میں بلا نیت سجدہ تلاوت ادا ہو جاتا ہے، علیحدہ سجدہ کی ضرورت نہیں۔
- آیت سجدہ پڑھنے کے بعد تین آیات سے زیادہ پڑھ کر رکوع کیا تو علیحدہ سجدہ کرنا ہو گا۔
- اگر نماز میں سجدہ تلاوت ادا کرنے سے رہ جائے تو وہ ساقط ہو جاتا۔
- سجدہ تلاوت صرف انسان کی تلاوت سے واجب ہوتا ہے اگر طوطے نے آیت سجدہ پڑھی یا گنبد یا پہاڑ سے ٹکرا کر سجدہ تلاوت کی باز گشت سنی تو سجدہ تلاوت واجب نہ ہوگا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کیسٹ خواہ آڈیو یا ویڈیو سے سجدہ تلاوت کی آیت سننے سے سجدہ واجب نہ ہوگا۔ ریڈیو اور ٹی وی سے جو قرات نشر ہوتی ہے اس میں بالعموم ریکارڈنگ پیش کی جاتی ہے اس لیے ان کی آواز پر بھی سجدہ واجب نہ ہوگا۔
(سعیدی علامہ غلام رسول، شرح صحیح مسلم، کتاب المساجد، فرید بک سٹال، جون 2012، ج: 2، ص: 154)

0 Comments