بیوی سے جماع کرنے کی فضیلت

بیوی سے جماع کرنے کی فضیلت

مضمون نگار:سر  غلام مصطفی امینی ۔ 14-دسمبر-2025

اسلام کی روشنی میں اجر و ثواب کا بیان:

اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا فرمایا اور اس کے اندر تولد و تناسل کی صلاحیت رکھی، ساتھ ہی نفسانی خواہشات اور جذبات بھی ودیعت فرمائے۔ یہ تمام چیزیں انسان کی فطرت کا حصہ ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اپنی بیوی سے ہمبستری کرنا باعثِ ثواب اور باعثِ برکت ہے یا نہیں؟

اگر اس مسئلے پر غور کیا جائے تو اس کا جواب خود بخود واضح ہو جاتا ہے۔

اسلام میں بیوی سے جماع کرنے کی فضیلت اور اجر و ثواب

اسلام ازدواجی تعلقات کو باعثِ اجر و ثواب قرار دیتا ہے۔

نفسانی خواہش پوری کرنے کے دو راستے

اسلام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ نفسانی خواہش اور جذبات کی تکمیل کے لیے دو راستے ہیں:

i-  حلال طریقہ

 ii- حرام طریقہ

جب کوئی انسان حرام راستے کو چھوڑ کر حلال طریقہ اختیار کرتا ہے تو وہ صرف خواہش پوری نہیں کرتا بلکہ حرام سے بچنے کی نیت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اجر و ثواب کا مستحق بھی بن جاتا ہے۔
ان شاء اللہ، یہی وجہ ہے کہ اسلام میں نکاح اور ازدواجی تعلق کو بڑی اہمیت دی گئی ہے۔

بیوی سے ہمبستری پر اجر و ثواب

حدیثِ مبارکہ کی روشنی میں:

بیوی سے ہمبستری پر اجر و ثواب کے بارے میں ایک مشہور اور طویل حدیث کے آخری حصے کا مفہوم یہ ہے:

رسول اللہ ﷺ نے صدقہ کے بیان کے ضمن میں فرمایا کہ:
تمہاری شرمگاہوں کی حفاظت بھی تمہارے لیے صدقہ ہے۔

صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا:
یا رسول اللہ ﷺ! ہم میں سے کوئی شخص اپنی نفسانی خواہش (شہوت) پوری کرتا ہے، تو کیا اس پر بھی اجر ملتا ہے؟

تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
یہ بتاؤ، اگر وہ شخص اپنی خواہش کو حرام طریقے سے پورا کرے تو کیا اسے گناہ ہو گا؟

آپ ﷺ نے فرمایا:
پس اسی طرح جب وہ اپنی خواہش کو حلال طریقے سے پورا کرتا ہے تو اسے ثواب بھی ملتا ہے۔

(صحیح مسلم، باب: بیان اسم الصدقۃ، ج: 2، ص: 381)

بیوی کے بلا عذر انکار پر وعید

فرشتوں  کی لعنت کرنے  کا بیان:

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

جب شوہر اپنی بیوی کو (جماع کے لیے) بلائے اور عورت بلا عذر انکار کر دے، اور شوہر ناراضگی کی حالت میں رات گزارے، تو صبح تک فرشتے اس عورت پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔

(تخریج :صحیح بخاری،اردو  شرح مسند امام اعظم ، علامہ یسین قصوری،   ص: 569)

کیا  ہر حالت میں انکار پر وعید ہے؟

تنبیہ:

یہ  یاد رکھیں کہ اگر زوجہ محترمہ بیماری کی حالت میں ہو  یا بہت زیادہ تھکن ہو یا شرعی عذر ہو تو پھر یہ وعید نہیں ہو گی۔ ایسی حالت میں مرد کو اپنی زوجہ کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ایسا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے۔

نتیجہ:

ان احادیثِ مبارکہ پر غور کرنے کے بعد انسان اس  نتیجے پر پہنچتا ہے :

آدمی کا اپنی بیوی سے ہمبستری کرنا، اگر حلال طریقے اور درست نیت کے ساتھ ہو، تو وہ صرف جائز ہی نہیں بلکہ باعثِ اجر و ثواب بھی ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments