چار چیزوں میں شفا کلونجی میں شفاء سینگی لگوانے میں شفاء شہد میں شفاء بارش کے پانی میں شفاء

چار چیزوں میں شفا کا ہونا

چار چیزوں میں شفا کلونجی میں شفاء سینگی لگوانے میں شفاء شہد میں شفاء بارش کے پانی میں شفاء 

حدیث مبارکہ:

أَبُو حَنِيفَةَ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ علیہ وسلم: جُعل الشِفَاءُ فِي الْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ وَالْحِجَامَةِ وَالْعَسَلِ وَمَاءِ السَّمَاءِ ۔

ترجمہ:

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالٰی نے چار چیزوں میں شفاء رکھی ہے:  کلونجی میں، پچھنوں میں، شہد میں اور آسمانی پانی میں۔

(شرح مسند امام اعظم، علامہ محمد یاسین، ص: 816)

چار چیزوں میں شفا کا ہونا
چار چیزوں میں شفا کلونجی میں شفاء سینگی لگوانے میں شفاء شہد میں شفاء بارش کے پانی میں شفاء 

یہ حدیث پاک مسندِ امام اعظم کی حدیث نمبر 441 ہے۔ اس میں فرمایا گیا ہے کہ الله تعالی نے چار چیزوں میں شفاء رکھی ہے اس کی توجیہ و تفصیل مختصر انداز میں پیش کی جاتی ہے:

کلونجی میں شفاء:

کلونجی کا استعمال سنت رسول ہے۔ اللہ تعالی نے کلونی میں شفاء رکھی ہے۔ اس کی وجہ دوسری روایت میں کی بایں الفاظ بیان کی گئی ہے: الحبة السوداء فيها شفاء من كل داء الا الموت ( کتاب الطلب لابی نعیم) حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: کلونجی ہر بیماری کا علاج ہے سوائے موت کے۔

سینگی (پچھنے) لگوانے میں شفاء:

 سینگی لگوانے یعنی پچھنے لگوانے سے فاسد خون خارج ہو جاتا ہے اور شفاء کی صورت پیدا ہو جاتی ہے۔ حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم خود سینگی لگواتے تھے، گو یا سینگی لگوانا سنت بھی ٹھہرا۔ اس سلسلے میں حضرت ابو ہریرہ رضی الله عنہ کی روایت ہے کہ حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: الحجامة تنفع من كل داء الا فاحتجموا ( دیلمی ) سینگی لگوانا ہر بیماری کے لیے مفید ہے، خبردار! پس تم سینگی لگواؤ۔

شہد میں شفاء:

اللہ تعالیٰ نے شہد میں ناسور کی شفاء رکھی ہے،

چنانچہ ارشاد ربانی ہے:

فيه شفاء للناس ۔ (النحل : ۲۹ )

شہد میں لوگوں کے لیے شفاء ہے۔

اس سے معلوم ہوا شہد الله تعالی کی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ 

بارش کے پانی میں شفاء:

 اللہ تعالیٰ نے آسمانی پانی یعنی بارش کے پانی میں بھی شفاء رکھی ہے۔

 ارشاد ربانی ہے:

 وَانزَلْنَا مِن السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا - ( الفرقان : (۴۸)

 ہم نے آسمان سے پاک پانی اتارا

دوسرے مقام پر فرمایا ہے:

وَنَزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً مَبَارَكًا (ق:9)

اور ہم نے آسمان سے بابرکت پانی اتارا۔ 

جو پانی بابرکت ہوگا یقینا اس میں شفاء بھی ضرور ہوگی۔

(ایضا، ص: 817)

Post a Comment

0 Comments