آیاتِ شفاء
آیات شفاء کا وظیفہ
قرآن مجید مومنین کے لیے شفا
اور رحمت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جس طرح قرآن مجید روحانی کمزوریوں اور
بیماریوں کا علاج ہے اسی طرح یہ قرآن جسمانی بیماریوں کا علاج بھی فراہم کرتا ہے۔ دلیل
کے طور آپ ان احادیث کو پڑھ سکتے ہیں جو قرآن سے شفاء حاصل کرنے کے بارے میں موجود
ہیں۔
روایت ہے کہ قرآن پاک کی یہ
درج ذیل چھ آیات، جن کو آیات شفاء بھی کہا جاتا ہے ان کو پڑھ کر مریض پر دم کیا جاۓ
تو اسے شفاء حاصل ہوتی ہے۔
آیاتِ شفاء اور آیات شفاء کا وظیفہ |
قرآن پاک کی چھ 6 آیات:
1 - قَاتِلُوْهُمْ
یُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُ بِاَیْدِیْكُمْ وَ یُخْزِهِمْ وَ یَنْصُرْكُمْ عَلَیْهِمْ
وَ یَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ۔ (سورة التوبہ)
ترجمہ: ان سے جنگ کرو، اللہ
تمہارے ہاتھوں سے ان کو عذاب دے گا، ان کو رسوا کرے گا اور ان کے خلاف تمہاری مدد
کرے گا، اور مومنوں کے دلوں کو ٹھنڈک پہنچاۓ
گا۔
2 - يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ تْكُمْ مَّوْعِظَةٌ
مِّنْ رَبِّكُمْ وَ شِفَاءٌ لِّمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ۔ (سورة یونس)
ترجمہ:
اے لوگو! تمہارے
پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک عظیم نصیحت آگئی اور دلوں کی بیماریوں کی شفاء آگئی اور
وہ مومنین کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔
3 - يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهُ فِيْهِ شِفَاءٌ لِّلنَّاسِ إِنَّ فِي ذَلِكَ
لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْن۔ (سورة النحل)
ترجمہ: ان کے پیٹوں سے رنگ
برنگ کے مشروب نکلتے ہیں۔ اس مشروب(شہد) میں لوگوں کے لیے شفاء ہے۔
4 - وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ
لِّلْمُؤْمِنِیْنَۙ-وَ لَا یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا۔ (سورة بنی اسرایئل)
ترجمہ: اور ہم قرآن میں وہ چیز
نازل فرماتے ہیں جو مومنین کے لیے شفاء اور رحمت ہے۔
5 - وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ۔ (سورة الشعرآء)
ترجمہ: اور جب میں بیمار پڑتا
ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔
6 - قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاء۔ (سورة حم السجدہ)
ترجمہ: آپ کہیے: یہ کتاب ایمان
والوں کے لیے ہدایت اور شفاء ہے۔
اول و آخر درود ابراھیمی اور یہ آیات 21 مرتبہ پڑھ کر
مریض پر دم کریں اور پانی پر بھی دم کر کے پینے کے لیے استعمال کریں۔ یہ عمل مریض
خود بھی کر سکتا ہے۔ دوسرا شخص بھی کر سکتا ہے۔ اور بہترین نتائج کے لیے سورة
الفاتح بھی آخر میں تین بار پڑھ لیں۔ ان شاءاللہ آپ کو بیماریوں سے شفاء حاصل ہوگی۔
0 Comments