رمضان المبارک کی مسنون دعائیں تین عشروں کی دعائیں:
رمضان مبارک کا مہینہ بہت زیادہ برکت والا
مہینہ ہے۔ اس میں ہر نیک عمل کا ثواب بڑھا دیا جاتا ہے۔ اس مہینے میں ایک نفل کا
ثواب ایک فرض کے برابر کردیا جاتا ہے اور ایک فرض کا ثواب ستر فرائض کے برابر
کردیا جاتا ہے۔ اور اس مہینے میں الله تعالی اپنے بندوں کی ہر نیک اور جائز دعاؤں
کو قبول فرماتا ہے۔
تنبیہ:
واضح رہے کہ رمضان المبار ک کا پورا مہینہ
دعا قبول ہونے کے لیے خاص مواقع میں سے ایک موقعہ ہے اس لیئے اس میں دعاؤوں کا خوب
اہتمام ہونا چاہیئے ۔
چار چیزیں:
حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ چار چیزوں کی اس
مہینہ میں کثرت کیا کرو، جن میں سے دو چیزیں اللہ کی رضاء کے واسطے ہیں اور دو
ایسی ہیں کہ جن سے تمہیں چارہ کار نہیں، پہلی دو چیزیں جن سے تم اپنے رب کو راضی
کرو وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کی کثرت ہے اور دوسری دو چیزیں یہ ہیں جنت کی طلب
اور جہنم سے پناہ ، اس کے لیے:
لاَ إِلٰه إِلاَّ اللّٰهُ اسْتَغفِرُاللّٰه
اَسْئَلُكَ الْجَنَّةَ وَاَعُوْذُبِکَ
مِنَ النَّار ِکے الفاظ منقول ہیں۔
رمضان المبارک کو تین عشروں میں تقسیم کیا جاتا
ہے۔
مثلا:
پہلا عشرہ
دوسرا عشرہ
تیسرا عشرہ
پہلا عشرہ: عشرۀ رحمت،
دوسرا عشره: عشرۀ مغفرت،
تیسرا عشرہ: عشرۀ نجات (یعنی کہ جہنم کی آگ سے نجات کا عشرہ)
بعض ہمارے بزرگ علماء اکرام سے رمضان المبارک کے ان تینوں عشروں کی الگ الگ دعائیں
منقول ہیں:
مثلا:
رمضان کے پہلے
عشرہ کی دعا:
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْن،
رمضان کے دوسرے عشرہ کی دعا:
اَسْتَغفِرُاللّٰه رَبِّیْ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْهِ
رمضان کے تیسرے عشرہ کی دعا:
اللّٰھُمَّ إِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ
فَاعْفُ عَنَّا۔
یہ آ
خری دعا احادیث میں بھی رمضان
المبارک کی طاق
راتوں میں مانگنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد
یوسف بنوری ٹاؤن: فتوی نمبر : 144407100306
0 Comments